معاشرے کی ترقی کاسب سے موثر ہتھیار صرف اور صرف تعلیم، چوہدری محمد شفیق

  معاشرے کی ترقی کاسب سے موثر ہتھیار صرف اور صرف تعلیم، چوہدری محمد شفیق

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکوٰۃ چودھری محمد شفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا سب سے موثر ہتھیار صرف اور صرف تعلیم ہے۔ نائس کالج فروغ تعلیم کے لئے بلاشبہ مثالی اور قابل ستائش خدمات سر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

انجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائس کالج کی طالبات کے سالانہ ڈنر کی رنگا رنگ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائس کالج ان کی توقع سے زیادہ منظم اور رحیم یارخان کا محسن تعلیمی ادارہ ہے۔ انہوں نے نائس کالج کے پرنسپل وڈائریکٹرز کی خدمات کو سراہا اور طلبا وطالبات کو دلچسپ خاکے‘ ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نائس کالج نے تعلیمی میدان میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور غیر نصابی سرگرمیاں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ نائس کالج منفرد اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اعلی تعلیم سے بہرہ ور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین کو اعلی تعلیم کے حصول کے مساوی مواقع میسر آنے چاہیئے۔ والدین اور معاشرے ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے تعاون کرنا چاہیئے تاکہ وہ میڈیکل‘ انجینئرنگ سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا بھرپورکردار ادا کرسکیں۔ قبل ازیں پرنسپل نائس کالج چودھری احسان اللہ کاہلوں نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبا وطالبات کی کوششوں اور ٹیم ورک کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔ انہوں نے میڈم نادیہ‘ میڈم کرن‘ میڈم نبیلہ‘ میڈم ثمرین اور دیگر سٹاف کو بہترین پروگرام آرگنائزر کرنے پر تعریفی کلمات سے نوازا جبکہ ڈائریکٹر نائس کالج سہیل فرمان چیمہ نے شاندار تقریب کے انعقاد پر تمام سٹاف کو مبارکباد دی اور مہمان خصوصی چودھری محمد شفیق کا کالج آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف طلبا وطالبات کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ طلبا وطالبات کی شخصیت میں نکھار کا باعث بنتی ہیں۔تقریب میں پروفیسر محمد زبیر‘ پروفیسر حافظ محمد سعید‘ پروفیسر محمد ایوب‘ محمد رمضان‘ محمد نعیم‘ صدیق بوسن ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نائس کالج کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔

چوہدری شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...