ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کی اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد وٹو سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پربات چیت

  ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کی اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد وٹو سے ملاقات، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعود احمدنے اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد وٹو سے ان کے افس میں ملاقات کر کر کے ان سے میونسپل کمیٹی لیاقت پور کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے مشاورت کی گئی۔سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی، شہر کے صفائی کے معاملات کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

علاؤہ جناح ہال، آڈیٹوریم، کمیونٹی ہال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر ایوب نواز۔ چیف سینیٹری افیسر نصر اقبال کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے اچانک تحصیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی۔ لیبارٹری۔ میڈیکل سٹور۔ اپریشن تھیٹر کا جائزہ لینے کے بعد زنانہ اور مردانہ وارڈز میں داخل مریضوں ملاقات کر کے ان سے طبی سہولتوں کی فراہمی بابت استفسار کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی تمام مریضوں کو ہسپتال ہی سے ادویات فراہم کی جائیں انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بھی مزید بہتر بنانے کا بھی حکم دیا ایم ایس ڈاکٹر ندیم ضیاء نے انہیں ہسپتال کے متعدد امور سے بھی اگاہ کیا ہے۔
ملاقات