بطورگواہ عدالت طلبی، پیش نہ ہونے پر 2انسپکٹر وں سمیت 6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے 2 انسپکٹروں سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 3 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام شہباز قریشی میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے انسپکٹروں زبیر احمد، مشتاق احمد، اسسٹ سب انسپکٹر محمد ہاشم، ہیڈ کانسٹیبل اقبال سلیم، کانسٹیبلوں غلام مصطفیٰ اور محمد گلزار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
طلبی