حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، طاہراقبال چوہدری

حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، طاہراقبال چوہدری

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں صحت، تعلیم اور میونسپل سروسز کی فراہمی پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے بہت جلد عوام کو سابقہ ادوار کی نسبت واضح بہتری نظر آئے گی اور لوگوں کوحقیقی ریلیف ملے گا انہوں نے مز ید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جامع پلان (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

پرگامزن ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے۔انہوں نے مز ید کہا کہ عثمان بزدار حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت مہنگائی کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے گراں فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے کاروائیاں جاری ہیں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی۔

ریلیف

مزید : ملتان صفحہ آخر