فضل الرحمن کے بے مقصد دھرنے سے حکومت مضبوط، مذہبی جماعتوں کونقصان پہنچا، ڈاکٹر زبیرالوری

    فضل الرحمن کے بے مقصد دھرنے سے حکومت مضبوط، مذہبی جماعتوں کونقصان پہنچا، ...

  



کہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی)پاکستان کے تمام ادارے ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہیں تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دے کر عمران خان نے ووٹ حاصل کیے۔پاکستانی عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ھے کریشن ختم کرنے والے حکمرانوں نے تمام اداروں میں کریشن کو عروج پر پہنچا دیا ھے مولانا فضل الرحمن نے بے مقصد کا دھرنا دے کر حکمرانوں کو مضبوط کیا اور مذہبی جماعتوں کو نقصان پہنچایا موجودہ حکومت مہنگائی قابو کنڑول میں بری طرح ناکام ھوچکی ھے حکومت کو چلانا عمران خان کے بس کی بات نہن ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان کے صدر علامہ حضرت ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر  (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

الوری نے پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بڑے نازک دود سے گزر رھے ہیں جس قوم نے نئے پاکستان کے نام پر عمران خان کو ووٹ دیے کہ تبدیلی آے گی افسوس کہ اس پارٹی میں انصاف نام کی کوئی نہیں ھے اس صورتحال میں قوم مایوسی کا شکار ھے حکمرانوں میں احساس نام کیکو ئی چیز نہیں ھے حکمرانوں نے سی پیک کے منصوبے کو التوا میں ڈال کر پاکستان کا مستقبل داوا پر لگا دیا ہر شعبے میں تنزلی آرہی ھے آئی جی پنجاب اپنی حفاظت کیلیے رینجرز کو بلاتے ہیں  امن و امان کی صورتحال خراب ھورھی ھے یہ سب چیزیں موجودہ حکومت کی ناکافی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ابھی بھی وقت ھے موجودہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔حکومت کو سقوط ڈھاکہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جاے  پاکستان کے مسائل کاحل نظام مصطفی کے نفاذ میں ھے ریاست مدنیہ کا نام بدنام کیا جارھا ھے دینی معاملات پر مذہبی جماعتیں متحد ھو کر تحریک چلائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر ایشوز پر یوٹرن لیتا ہے اس صورتحال میں قوم مایوسی کا شکار ھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...