راہگیرقتل کیس، جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر وقاص ہنجرا ملزم نامزد

راہگیرقتل کیس، جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر وقاص ہنجرا ملزم نامزد

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) طلباء تنظیموں کے تصادم کے دوران فائرنگ سے راہگیر قتل کیس نیا رخ اختیا ر کرگیا، شناخت پریڈ میں ضلعی صدر جے آئی یوتھ علی وقاص ہنجراء ملزم نامزد،مقامی عدالت نے علی وقاص ہنجراء کو4روزہ پولیس ریمانڈ پر پولیس تھانہ دانیوال کے حوالے کردیاہے تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علی وقاص ہنجراء جنہیں عدالت نے مقدمہ قتل میں گرفتار کرکے نیوسینٹرل جیل ملتان بھجوادیا تھا گزشتہ روزپولیس ذرائع کے مطابق ان کی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 جیل میں شناخت پریڈ کی کارروائی ہوئی، علاقہ مجسٹریٹ نعیم بخش اور تفتیشی زاہد بھی موقع پر موجود تھے مدعی مقدمہ محمودعالم جن کا جواں سال حافظ قرآن بیٹا فائرنگ کے دوران جاں بحق ہوگیا تھا وہ اور مقدمہ کے دونوں گواہان نے علی وقاص ہنجرا کو بطور ملزم شناخت کیا جس کے بعد پولیس نے باضابطہ نقل لے کر ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دی جہاں سینئر سول جج/مجسٹریٹ دفعہ30محمد شہزاد انور نے ملزم علی وقاص ہنجرا کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ دانیوال کے حوالے کردیا مقدمہ کی کاروائی دیکھنے کے لئے عدالت لوگوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران علی وقاص ہنجرا نے کہا کہ وہ دو بار صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکا ہے علاقہ میں جانی پہچانی سیاسی شخصیت ہے اس کی شناخت کرنا کسی کے لئے مشکل نہیں ہے اور اسے بیگناہ مقدمہ میں ملوث کیا جارہا ہے۔

ہلچل

مزید : ملتان صفحہ آخر