مشرف کو سزائے موت کے حکم سے عدالتی سسٹم پر اعتماد بحال ہو گا،سراج الحق
لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خصوصی عدالت کی جانب سے آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کی سزا کو ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئینی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
بالادستی کی طرف ایک اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالت کے حالیہ فیصلے سے ملک کے جیوڈیشل سسٹم پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔اس فیصلہ سے نہ صرف طاقتور اور کمزور کے لئے یکساں انصاف کے تصور کو تقویت ملے گی بلکہ ان ساری قوتوں کو یہ واضح پیغام ملے گاجوکروڑوں لوگوں کے متفقہ دستورو آئین کو بازیچہ اطفال بناتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرویز مشرف کو وطن واپس لاکر انصاف کے باقی ماندہ تقاضوں کو تکمیل تک پہنچائیں۔ تحریک انصاف کی پرویز مشرف کو سزا سے بچانے کی کوئی بھی کھلی یا درپردہ کوشش انہیں عوام کی نظروں میں مزید بے وقعت کردے گی۔ اس تاریخی فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت آئندہ کے لئے محفوظ ہوگئی ہے۔اب مشرف کوباہر بھیجنے والوں کو بھی قوم کو جواب دینا چاہئے۔
سراج الحق