جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں کا آپریشن بجلی چور قابو

  جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں کا آپریشن بجلی چور قابو

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 114بجلی چورپکڑلئے۔97ہزار یونٹس بجلی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

چوری کرنے پر16 لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد۔2مقدمات درج۔ 16 دسمبر کو ملتان میں 12گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو14128یونٹس چوری کرنے پر 309297 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 21 گھریلواورکمرشل صارفین کو21898یونٹس چوری کرنے پر300971روپے جرمانہ، وہاڑی میں 7 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو6916یونٹس چوری کرنے پر113489 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 4گھریلواورصنعتی صارفین کو3929یونٹس چوری کرنے پر81210 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو11975 یونٹس چوری کرنے پر201625 روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج،رحیم یار خان میں 18 گھریلو صارفین کو12717 یونٹس چوری کرنے پر212000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17گھریلو صارفین کو11552 یونٹس چوری کرنے پر168846 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 4 گھریلو صارفین کو3396یونٹس چوری کرنے پر62222 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواورصنعتی صارفین کو10948یونٹس چوری کرنے پر170421روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

قابو

مزید : ملتان صفحہ آخر