بورے والا: شہری قتل، نامعلوم ملزم لاش ریلوے لائن کیساتھ پھینک کرفرار

  بورے والا: شہری قتل، نامعلوم ملزم لاش ریلوے لائن کیساتھ پھینک کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا (تحصیل رپورٹر) نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے نعش ریلوے لائن کے ساتھ پھینک دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں ریلوے لائن کے ساتھ گذشتہ روز صبح سویرے ایک شخص کی گلہ کٹی ہوئی نعش ملی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا مقتو ل کی شناخت محمد افتخار عرف نونی ولد محمد اشرف سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے نام سے ہوئی ہے جس کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے اپنا جرم چھپانے کے لئے لاش ریلوے لائن کے پاس پھینک دی پولیس ملزمان بارے مصروف تفتیش ہے۔
قتل