ملتان ائیرپورٹ: گمشدہ قیمتی بیگ مسافر کے حوالے

ملتان ائیرپورٹ: گمشدہ قیمتی بیگ مسافر کے حوالے

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی ملتان (سی اے اے) حکام نے امریکہ سے آنے والے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کر کے مسافر کے حوالے کر دیا ہے ایئرپورٹ ذرائع کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے ملتان آنیوالے مسافر اعظم وسیم کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ کلیرنس کے دوران گم ہوگیا تھا جس پر مسافر نے بیگ گم ہونے کی درخواست ٹرمینل منیجر عثمان خان کو دی جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمرا بیگ تلاش کر کے مسافر کے حوالے کر دیا گمشدہ بیگ قیمتی سامان کی مالیت 9 ملین روپے بتائی گئی ہے جسے تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کیا گیا مسافر اعظم وسیم نے ایئر پورٹ حکام کی فوری کاروائی کو سراہا اور شکریہ ادا کیاہے۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...