راجن پور: گردن توڑ بخار کے بعد 12سالہ بچے کی حالت تشویشناک، غریب والد علاج سے قاصر، وزیراعظم ایم ڈی بیت المال سے سرکاری سطح پرامداد کی اپیل

  راجن پور: گردن توڑ بخار کے بعد 12سالہ بچے کی حالت تشویشناک، غریب والد علاج ...

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہرکی دوبئی کالو نی کارہائشی محکمہ تعلیم کے درجہ ء چہارم کے ملازم محمدسلیم کا بارہ سالہ بیٹا گردن توڑ بخار کے بعد تشویشناک بیماری میں مبتلاء، بچے کاجسم سکڑ گیا اور اب جلد بھی گلنے لگی تفصیلات کے مطابق گور نمنٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بوائز ہائی سکول نمبر 2 راجن پور کے درجہ ء چہارم کے ملاز م محمدسلیم کے بارہ سالہ بیٹے عادل کوتین ماہ قبل بخار آیا جس کے بعد بچے کی حالت سنبھلنے کی بجائے روز بروز بگڑنے لگی اب بچے کاجسم سکڑ نے کے ساتھ ساتھ گلنا بھی شروع ہوگیا والدین کے مطا بق جوجمع پونجی تھی وہ بچے کے علاج پر خرچ کرچکے ہیں بچے کی حالت دیکھی نہیں جاتی جگہ جگہ علاج کیلئے گئے مگر ڈاکٹرز نے بچے کاعلاج اسلام آباد کی ہسپتال میں بتایا ہے والدین کے مطابق اُن کے پاس اب علاج کیلئے کچھ نہیں رہا اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سے بچے کاعلاج سرکاری خرچ پر کروا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

اپیل

مزید : ملتان صفحہ آخر