جنید حفیظ کیس کی سماعت آج تک ملتوی، شہادتوں پر پراسیکیوشن اورملزم کے وکلاء کی جرح مکمل

جنید حفیظ کیس کی سماعت آج تک ملتوی، شہادتوں پر پراسیکیوشن اورملزم کے وکلاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وزیٹنگ لیکچرار کے خلاف مقدمہ میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

بحث کے لیے سماعت آج 18 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ روز سماعت عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہی ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 کو سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں ٹوٹل 15 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں۔ ان تمام گواہوں کی قلمبند کرائی گئی شہادتوں پر پراسیکوشن اور ملزم کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے اور پراسیکیوشن کی جانب سے بحث کے لیے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر اس مقدمہ کی سماعت سینٹرل جیل میں ہورہی ہے۔
مکمل