حادثات: بینک آفیسر سمیت4افراد جاں بحق، خاتون کی خود کشی

  حادثات: بینک آفیسر سمیت4افراد جاں بحق، خاتون کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،عبدالحکیم، ترنڈہ محمد پناہ، چوک سرور شہید، رحیم یارخان، وہاڑی، بستی ملوک (وقائع نگار، نمائندہ خصوصی، سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)آپریشنل منیجر نیشنل بینک عبدالحکیم اور سابق صدر قذافی فٹبال کلب عبدالحکیم محمد اسلم ندیم روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

انکی نماز جنازہ خورشدیہ پار ک عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ میں شہر کے راو کا ڈیرہ گروپ سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سبزی منڈی ترنڈہ محمدپناہ کی زمیندارہ کمیشن شاپ کے آڑھتی ساجد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے، اوچشریف کا رہائشی آڑھتی بذریعہ موٹرسائیکل 125اپنی آڑھت ترنڈہ محمدپناہ علی الصبح آرہاتھا کہ طاہروالی کے قریب دھند کی وجہ سے سامنے سے جانے والی بیل گاڑی میں ٹکراگیا جس کی وجہ سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اوراسے ابتدائی طبعی امدادکے لیے ترنڈہ محمدپناہ ہسپتال لایاجارہاتھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاہے۔لیہ سے ملتان جانیوالی تیز رفتار اے پی وی مسافر وین نمبری LEF5318نے سنانواں موڑ نزد سی این جی پمپ پر سڑک کراس کر نے والے بزرگ سائیکل سوار غلام مصطفی کو کچل ڈالا، غلام مصطفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پرچل بسا،شہریوں نے وین کے ڈرائیور کو پکڑ کر پو لیس تھا نہ سرور شہید کے حوالے کر دیا،پو لیس تھا نہ سرور شہید نے وین اور ڈرائیور کو تھا نہ سرور شہید میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جاں بحق ہو نے والے غلام مصطفی کا تعلق میا نوالی سے ہے جو کہ مزدوری کی غرض سے چک نمبر 584/TDAچوک سرور شہید میں رہائش پذیر تھا۔شدید دھند کے باعث خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجئنرنگ کی دوبسیں آگے جانیوالی ٹرالی سے بے قابوہوکر ٹکرا گئیں‘24طلباء وطالبات زخمی ہوگئے‘ ہسپتال منتقل‘تفصیل کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئر کی دو بسیں طلباء وطالبات کو لیکر یونیورسٹی جارہی تھی کہ ابوظہبی روڈ پر شدید دھند کے باعث آگے جانیوالی ٹریکٹرٹرالی سے بے قابو ہوکر پیچھے دھماکے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 24طلباء وطالبات 19سالہ انعم بی بی‘ 18 سالہ مریحہ بی بی‘ 18سالہ وسیحہ بی بی‘ 20سالہ ایمان بی بی‘ 20 سالہ رمشاء بی بی‘ 18سالہ خدیجہ بی بی‘ 19سالہ ثمن بی بی‘ 18سالہ عریضہ بی بی‘ 19سالہ کنیزا بی بی‘ 20سالہ ازکاء‘21سالہ عشاء بی بی‘19سالہ عیشاء بی بی‘ 18سالہ حنا بی بی‘ 19سالہ بشریٰ بی بی‘ 20سالہ رضیہ بی بی‘ 21سالہ ارم بی بی‘ 18سالہ آمنہ بی بی‘ 19سالہ اقصٰی بی بی‘ 35سالہ نادر حسین‘ 45سالہ اکرام حسین‘ 20سالہ حنزلہ‘20سالہ احمد شہزاد اور18سالہ زین رفیع شامل ہیں۔ ان افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو1122نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں نواحی گاؤں 111 ڈبلیو بی میں دھند کے باعث 2افراد دھند کے باعث 70 فٹ گہرے کنویں میں گر گئے،ریسکیوذرائع کے مطابق 111ڈبلیو بی میں دو افراد دھند کے باعث 70فٹ گہرے کنویں میں گرکر زخمی اور بے ہوش ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم نے آپریشن کرکے دونوں کو کنویں سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ چک نمبر 4فیض کے قریب معصوم بچہ محمد فیضان ولد محمد خالد کھیلتے ہوئے نہر میں گر کر جانبحق ہو گیا ریسکیو 1122نے بچیکو مردہ حالت میں نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا۔معصوم فیضان کی نعش 3گھنٹے کے بعد ملی دریں اثنائبستی نو کی رہائشی خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی بستی نو کی رہائشی کنیز بی بی کا گھر میں جھگڑا رہتاتھا گھریلو حالات سے تنگ آکر اس نے کالا پتھر پی لیا اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہوگئی اس کی عمر 45 سال تھی۔
حادثات