پنجاب یونیورسٹی سینٹ انتخابات کیخلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے پنجاب یونیورسٹی کے سینٹ انتخابات کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔درخواست گزارملاح خان حیدری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی سینٹ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔پنجاب یونیورسٹی کے قانونی مشیرملک اویس خالدنے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ٹربیونل اور ریٹرنگ افسرکافورم موجود ہونے کے باوجود بلاجوازہائیکورٹ سے رجوع کیاگیا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دائردرخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔
ناقابل سماعت