گوجرانوالہ: لنڈا بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، کروڑوں کا سامان خاکستر 

  گوجرانوالہ: لنڈا بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، کروڑوں کا سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)شہر کے وسطی علاقے میں واقعہ لنڈا بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والی خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جس میں بڑی تعداد میں نئے امپورٹڈ کمبل، گرم چادریں، گرم کپڑے، جوتے، جرسیاں، پتلون کوٹ، ٹریک سوٹ اور دیگر متعدد اشیاء تھیں جبکہ فائربریگیڈ کی 8گاڑیوں نے 4گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے آگ پر قابو پایا تاہم راکھ کے ڈھیر سے وقفے وقفے سے چنگاریاں اُبھر تی رہیں تفصیلات کے مطابق پیر کی رات دو بجے کے قریب شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر ریلوئے لائن کے ساتھ بنے لنڈا بازار جس میں تقریباً دو اڑھائی سو کے قریب دکانیں اور کھوکھے وغیرہ تھے میں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ سے 2دکانوں میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے ہوا میں تیزی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے بازار کی دیگر دوسری دکانوں اور کھوکھوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے آگ کے شعلے آسمانوں سے باتیں کرنے لگے اور خوفنا آتشزدگی سے دوکانوں میں پڑا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر مسلسل 4گھنٹے سخت جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران ریلوے پھاٹک بھی مسلسل تین گھنٹے بند رکھا گیا جس سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی تاہم آتشزدگی سے متاثرین نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اس ناگہانی آفت سے اُنکا کروڑوں کا نقصان ہو ا ہے اور انہوں نے بہت سامال اُدھا لے رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ اور بھی پریشان ہیں لہٰذا اس گھمبیر موقعہ پر انکی بھر پور مالی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنا روز گار بحال رکھ سکیں۔


 سامان خاکستر