جس ادارے پر ملک چل رہا ہے اس کی تضحیک کریں گے تو ری ایکشن تو ہو گا: شیخ رشید

جس ادارے پر ملک چل رہا ہے اس کی تضحیک کریں گے تو ری ایکشن تو ہو گا: شیخ رشید
جس ادارے پر ملک چل رہا ہے اس کی تضحیک کریں گے تو ری ایکشن تو ہو گا: شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سب سے حساس ادارہ جس کے سر پر ملک چل رہاہے ، اس کی تضحیک کریں گے تو وہاں ری ایکشن تو ہو گا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہے ، چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہورہی ہیں لیکن ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت سنائی جارہی ہے، یہ باتیں آسانی سے ہضم ہونے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے حساس ادارہ جس کے سر پر ملک چل رہا ہے، اس کی تضحیک کریں گے تو وہاں ری ایکشن تو ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سارے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں اور جی ایچ کیو کی نرسری میں بڑے ہوئے، ان کی کوئی شناخت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکون جانتا تھا؟ جی ایچ کیوکے گیٹ 4 سے کال پر وزیراعظم بنے، کون آصف زرداری کو جانتا تھا جو ایک شادی کی بنیاد پرسیاست دان بنے، ان چوروں اور لٹیروں کے لئے ضرور کوئی نئی راہ نکلے گی۔وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج نے 3 بار آئین کو بچائے رکھا،اب بھی امید ہے آئین کو کوئی خطرہ نہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلے پر فوج میں غم غصہ پایا گیا ہے، فوج نے پرویزمشرف سے متعلق فیصلے کو قبول نہیں کیا، بعض لوگ فوج اور عوامی حکومت کو مل کر بیٹھے دیکھنا نہیں چاہتے۔

مزید : قومی


loading...