انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

  



کراچی ( ڈیلی پاکستان آ ن لائن )گزشتہ روز خصوصی عدالت کی جانب سے مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور ایک دم 500 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم آج بھی کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب کاروبار کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، سٹاک مارکیٹ میں لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 768 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 83 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 685 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس