انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،2پولیس اہلکارشہید ہوگئے

انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،2پولیس اہلکارشہید ہوگئے
انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،2پولیس اہلکارشہید ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئردیرمیں انسداد پولیو کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر حملے میں دوپولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقہ لعل قلعہ میں انسداد پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں کی شناخت فرمان اور مکرم کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس نے لاشوں کواپنی تحویل میںلے لیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچاکرعمر کی بھرمعذوری سے بچایا جاسکے۔تاہم شرپسندوں نے ٹیم پر حملہ کرکے خوف و ہراس کے ساتھ بچوں کیلئے مشکلات پیداکردی ہیں۔

مزید :

قومی -