ن لیگ کی خاتون رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

ن لیگ کی خاتون رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

  



لاہور (ویب ڈیکس) مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے شگفتہ شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شگفتہ شیخ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیراعجاز چودھری سے ملاقات کی اور حکمران جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اعجاز چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ انہوں نے سابقہ ن لیگی ایم پی اے شگفتہ شیخ کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

مزید : قومی


loading...