سندھ روشن پروگرام میں مزید دو ملزموں نے لوٹی گئی 21 کروڑ کی رقم واپس کردی

سندھ روشن پروگرام میں مزید دو ملزموں نے لوٹی گئی 21 کروڑ کی رقم واپس کردی
سندھ روشن پروگرام میں مزید دو ملزموں نے لوٹی گئی 21 کروڑ کی رقم واپس کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ روشن پروگرام میں مزید دو ملزموں نے لوٹی گئی رقم واپس کردی، پلی بارگین کے ذریعے ملزموں محمد جعفر اورعزیزتحسین نے 21کروڑ کی رقوم واپس کیں،احتساب عدالت نے دونوں ڈائریکٹرزکومقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سندھ روشن پروگرام میں دو ملزموں محمد جعفر اور عزیرتحسین کی پلی بارگین کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب کے مطابق ڈائریکٹرز نے سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر32 کروڑکاغیرقانونی فائدہ لینے کا انکشاف کیاتھا ،ڈائریکٹرز محمد جعفر اور عزیرتحسین نے کرپشن کااعتراف کرلیا۔ دونوں ڈائریکٹرز نے لوٹے گئے 21 کروڑ روپے واپس کردیئے، چیئرمین نیب نے سندھ روشن پروگرام میں دونوں ڈائریکٹرز کی پلی بارگین درخواست منظورکرلی۔ احتساب عدالت نے بھی محمد جعفر اور عزیرتحسین کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی ،احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نے درخواست کی توثیق کی ۔