جعلی اکاؤنٹس کیس ،ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس ،ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری ...
جعلی اکاؤنٹس کیس ،ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ،ڈاکٹرڈنشا ، اور سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو احتساب عدالت پیش کردیاگیا،جج نے استفسار کیا کہ کیس کا ریفرنس ابھی تک کیوں نہیں آیا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کا ریفرنس جلد دائر کردیں گے۔عدالت نے ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...