چیف جسٹس کی گفتگوسے تاثر ملتاہے گویامقدمے پراثراندازہوئے،فواد چودھری کا ٹوئٹ

چیف جسٹس کی گفتگوسے تاثر ملتاہے گویامقدمے پراثراندازہوئے،فواد چودھری کا ...
چیف جسٹس کی گفتگوسے تاثر ملتاہے گویامقدمے پراثراندازہوئے،فواد چودھری کا ٹوئٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی اس گفتگو کی وضاحت ضروری ہے، اس گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا چیف جسٹس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ چیف جسٹس کی گفتگوسے تاثر ملتاہے گویامقدمے پر اثراندازہوئے،چیف جسٹس کی گفتگو کی وضاحت ضروری ہے،وفاقی وزیرفوادچودھری کا کہنا ہے کہ تاثرملتاہے کہ مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کیلئے دباوَڈالا،یہ انتہائی نا مناسب بات ہے جو چیف جسٹس سے منسوب کی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...