کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کاکمانڈر گرفتار

کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کاکمانڈر گرفتار
کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کاکمانڈر گرفتار

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائدمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتارکرلیا،ٹی ٹی پی بونیر گروپ کے کمانڈر رحمت علی کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتارکرلیا،مبینہ دہشت گردرحمت علی شاہ کو پرانی سبزی منڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔

انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ مبینہ دہشت گردخیبرپختونخوامیں پولیس اورایف سی پر حملوں میں ملوث رہا ، ٹی ٹی پی بونیر گروپ کے کمانڈر رحمت علی کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے تھی،ملزم نے دوران تفتیش بونیر میں دہشتگردی کی متعددوارداتوں کااعتراف کیا،چودھری صفدر کاکہنا ہے کہ ملزم 2009 میں بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے اسلحہ ایمونیشن لے کر فرارہوا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی