کیا اداکارہ نور نے واقعی ہی پانچویں شادی کر لی؟ نوربخاری خود میدان میں آ گئیں ،واضح اعلان کر دیا

کیا اداکارہ نور نے واقعی ہی پانچویں شادی کر لی؟ نوربخاری خود میدان میں آ گئیں ...
کیا اداکارہ نور نے واقعی ہی پانچویں شادی کر لی؟ نوربخاری خود میدان میں آ گئیں ،واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نوربخاری نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کردی۔دین کے لئے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نور نے برطانیہ میں خفیہ طور پر پانچویں شادی کرلی ہے۔سابق اداکارہ نور نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ کے ذریعے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ نوربخاری نے نہایت غصے میں شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری کو چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی وہ خبروں میں رہتی ہیں۔نور نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتاکہ میڈیا کیوں میرے پیچھے پڑا ہوا ہے اور کیوں مجھے سکون سے جینے نہیں دیتا۔ہر ماہ یہ میڈیا میری شادی کے حوالے سے خبر بریک کرتا ہے۔

مزید :

تفریح -