آمدن سے زائد اثاثہ جات،خواجہ آصف کا نیب میں ابتدائی بیان ریکارڈ،اثاثوں کی تفصیلات طلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات،خواجہ آصف کا نیب میں ابتدائی بیان ریکارڈ،اثاثوں کی ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات،خواجہ آصف کا نیب میں ابتدائی بیان ریکارڈ،اثاثوں کی تفصیلات طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب میں ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا، نیب نے خواجہ آصف سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آمدن کو آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق طلب کررکھا تھا،خواجہ آصف نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئے،نیب نے اثاثوں سے متعلق خواجہ آصف کاابتدائی بیان ریکارڈبیان کرلیا،نیب نے خواجہ آصف کوسوالنامہ دیتے ہوئے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع طلب کرلئے،نیب نے خواجہ آصف سے اہلخانہ کے اثاثوں کاریکارڈبھی طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد