ایک شخص کی ایک ساتھ 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش

ایک شخص کی ایک ساتھ 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش
ایک شخص کی ایک ساتھ 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں درندہ صفت شخص گلی میںکھیلتی تین بچیوں کو ورغلا کراپنے گھر لے گیااور ان کی بے توقیری کی کوشش کی تو بچیاں رونے لگ گئیں۔رونے کی آواز سن کر ایک بچی کے والد وہاں پہنچے اور اہل محلہ کے ساتھ مل کر ملزم کو پکڑ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ بن قاسم حمایتی گوٹھ پیری میں پیش آیا۔جہاں3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش گئی۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے گلی میں کھیلتی 3 بچیوں کو اپنے گھر بلایا، ایک بچی کے والد کو بچیاں گھر سے روتی ہوئی ملیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کا میڈیکل کرایا جائے گااس کے بعد قانونی کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی