وفاقی وزیر فواد چودھری کی جدہ میں سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کے دوران ملائیشیاء کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سائنس ڈاکٹر عبدالحمید ذکری سے ملاقات

وفاقی وزیر فواد چودھری کی جدہ میں سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کے دوران ملائیشیاء ...
وفاقی وزیر فواد چودھری کی جدہ میں سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کے دوران ملائیشیاء کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سائنس ڈاکٹر عبدالحمید ذکری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر فواد چودھری نےجدہ میں سائنس ڈپلومیسی  ورکشاپ  کے دوران ملائشیاء کے وزیر اعظم کے  معاون خصوصی برائے سائنس ڈاکٹرعبدالحمید ذکری سے بھی ملاقات کی. ملاقات میں سائنس کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بات ہوئی. وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت حکومت پاکستان نے سائنس و ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا ہے. ہم اسلام آباد میں ایک بائیو ٹیک پارک بنا رہے  جو کہ ہربل ادویات کے حوالے سے جنوب ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہوگا.

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی میں ملائشین تجربات سےپاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹر عبدالحمید کو اگلے سال مارچ میں پاکستان کے دورے اور سائنس پر منعقد ہونے والے سیمنار سے خطاب کی دعوت دی جو ڈاکٹر حمید نے قبول کرلی۔ڈاکٹرعبدالحمید ذکری نےپاک ملائشیا کے برادرنہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات کو بڑھانے کیلئے مختلف سیکٹرز میں وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

مزید :

عرب دنیا -