مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج طلب ،لیگی رہنما کے نمائندے کو بھی طلب کرلیاگیا

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ...
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج طلب ،لیگی رہنما کے نمائندے کو بھی طلب کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا،وزیرقانون فروغ نسیم اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں مریم نوازکے نمائندے عطاتارڑ کو بھی طلب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج طلب کیاگیا ہے،وزیرقانون فروغ نسیم اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاداکبر بھی شریک ہوں گے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں مریم نوازکے نمائندے عطاتارڑ کو بھی طلب کیاگیا ہے،اجلاس میں مریم نوازکانام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق نیب کی رائے بھی لی جائے گی۔