”اب مجھے پہلے پاکستان نہ آنے پر پچھتاوا ہے کیونکہ ۔۔“ سری لنکا کے کپتان نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

”اب مجھے پہلے پاکستان نہ آنے پر پچھتاوا ہے کیونکہ ۔۔“ سری لنکا کے کپتان نے ...
”اب مجھے پہلے پاکستان نہ آنے پر پچھتاوا ہے کیونکہ ۔۔“ سری لنکا کے کپتان نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہاہے کہ اب مجھے پہلے پاکستان نہ آنے پر پچھتاوا ہے ، مجھے یہاں پر ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کیلئے بھی آنا چاہیے تھا ، لیکن اس وقت مجھ سمیت باقیوں کیلئے بھی یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کا کہناتھا کہ آنے کے بعد کہتاہوں کہ پاکستان بہت ہی بہترین جگہ ہے ، میر ی ذاتی رائے میں یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم گیم ہے ، پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے ، نیشنل سٹیڈیم کی اچھی کنڈیشن ہے اور فائنل الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کریں گے ، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے ہر ٹیسٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے ، پوائنٹس لینا میچ جیتنا ماضٰ کی نسبت زیادہ اہمیت اختیار کر گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیشن ٹو سیشن کھیل پر توجہ دینا ہو گی ۔

مزید : کھیل


loading...