گرفتاروکلا کی رہائی کیس،لاہورہائیکورٹ نے وکلا اور تنازعہ کے حل کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے گرفتار وکلا کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کیخلاف کیس میں وکلا اور تنازعہ کے حل کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائند شامل ہوں گے،8رکنی کمیٹی مذاکرات کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرےگی،عدالت 8رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،،جسٹس مظاہر علی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازعہ کے حل کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائند شامل ہوں گے،وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں۔ 8رکنی کمیٹی مذاکرات کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرےگی، عدالت 8رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرےگی۔