نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار،پہلااورآخری میچ کن ٹیموں نے کھیلا؟خوبصورت یادیں جان کرآپ کا دل بھی خوش ہوجائے گا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار،پہلااورآخری میچ ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار،پہلااورآخری میچ کن ٹیموں نے کھیلا؟خوبصورت یادیں جان کرآپ کا دل بھی خوش ہوجائے گا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار،آخری میچ کن ٹیموں نے کھیلا اورپاکستان کی کیاکارکردگی تھی؟خوبصورت یادیں جان کرآپ کا دل بھی خوش ہوجائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ انیس سے تئیس دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے دوسرے میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔15انکلوژرز پرمشتمل اسٹیڈیم میں بتیس ہزار سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پندرہ انکلوژرز پر مشتمل اسٹیڈیم میں بتیس ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ڈریسنگ روم، امپائر روم تیارکرلئے گئے ، انکلوژرز میں تمام سہولیات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گھاس کی کٹائی اور اسکوائر کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر 1955کے اوائل میں مکمل ہوئی۔پہلا ٹیسٹ میچ 26 فروری 1955کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جوبے نتیجہ رہا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان اکیس نومبر انیس سواسی کو کھیلا گیا۔

پہلے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے 4وکٹوںسے کامیابی حاصل کی تھی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اب تک اکیالیس ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرچکا ہے۔ یہاں اکیالیس ایک روزہ جبکہ 4ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جاچکے ہیں۔ورلڈکپ 1987اور1996کے مجموعی طور پر 6 میچوں کی میزبانی کرنے والے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دو فائنلز کی میزبانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔یہاں ایشیاکپ دوہزار آٹھ کے چھ میچز بھی کھیلے جاچکے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوپاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ سنٹرز میںایک منفرد مقام حاصل ہے تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے زیادہ تر ہوم ٹیسٹ میچزنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس سال قبل آخری ٹیسٹ میچ بھی پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا۔میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں765 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیاجو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس میچ میں مڈل آرڈربیٹسمین یونس خان نے313 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیرئیر میں اپنی واحد ٹرپل سنچری بھی اسکور کی تھی۔

مزید : کھیل


loading...