پاک فضائیہ کے سابق سربراہ انتقال کرگئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئرمارشل ظفر احمد چوہدری انتقال کرگئے۔سابق ایئر مارشل کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ایئر مارشل ظفر احمد پاک فضائیہ کے آٹھویں سربراہ تھے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق وہ تین مارچ انیس سو بہتر سے پندرہ اپریل انیس سو چوہتر تک پاک فضائیہ کے سربراہ رہے۔پاک فضائیہ کے سابق سربراہ کے انتقال پر ایئرچیف مجاہد انور خان نے گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔