عثمان شنواری دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہروجہ کیا بنی،ان کی جگہ کون کھیلے گا؟ جانئے

عثمان شنواری دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہروجہ کیا بنی،ان کی جگہ کون کھیلے گا؟ جانئے
عثمان شنواری دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہروجہ کیا بنی،ان کی جگہ کون کھیلے گا؟ جانئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسراٹیسٹ میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باولرعثمان شنواری شامل نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مایہ ناز باولر عثمان شنوار ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیاہے اور وہ سری لنکا کے خلاف دوسراٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز پی سی بی ترجمان کے مطابق 25 سالہ عثمان شنواری کو شدید بخار اور انفیکشن کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، فی الحال انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ عثمان شنواری نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈبیو کیا تھا اور 54 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔دوسری جانب سری لنکا کے فاسٹ بولر کوسان راجتھا بھی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...