32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے،خورشیدشاہ

32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ...
32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے،خورشیدشاہ

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سمیت تمام اداروں سے تعاون کرتارہوں گا،ملک میں انصاف ہوتارہاتو ملک کوترقی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے اثاثے جات ریفرنس میں رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہو یا نیب تعاون کرتا رہوں گا،سیاست دان اپنے حلقے میں ہو تو عوام کی خدمت کرسکتا ہے،چاہتاہوں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر