کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں وزیراعظم عمران خان کے ریکارڈزجان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں وزیراعظم عمران خان کے ریکارڈزجان کرآپ بھی دنگ رہ ...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں وزیراعظم عمران خان کے ریکارڈزجان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا استقبال کرنے کیلئے تیارہے۔اس اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے بیٹنگ اور باولنگ دونوں میں ریکارڈز قائم کئے ہیں ،یہاں ریکارڈکارکردگی دکھانے والوں میں ایک نام سابق فاسٹ باولر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ہے۔ جنہوں نے یہاں اپنے کیرئیرکے گیارہ ٹیسٹ میچوں میں اکاون وکٹیں حاصل کیں۔اس مقام پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگزمیں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی عمران خان کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس سال قبل آخری ٹیسٹ میچ بھی پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ میچ میںپاکستان نے پہلی اننگز میں765 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیاجو ٹیسٹ کرکٹ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس میچ میں مڈل آرڈربیٹسمین یونس خان نے313 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیرئیر میں اپنی واحد ٹرپل سنچری بھی اسکور کی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کاکسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کااعزاز رکھنے والے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باو¿لنگ کے بھی خوب ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔یہاں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کاریکارڈ لیجنڈری اسپنرعبدالقادرمرحوم کے نام ہے، جنہوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیرہ ٹیسٹ میچوں میںانسٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس فہرست میں دوسرا نام عظیم فاسٹ باو¿لر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ہے جنہوں نے یہاں اپنے کیرئیرکے گیارہ ٹیسٹ میچوں میں اکاون وکٹیں حاصل کیں۔اس مقام پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی عمران خان کے پاس ہے۔انہوں نے1982میں بھارت کےخلاف21رنزدے کر 9کھالڑیوں کو آو¿ٹ کیا تھا۔

سا بق کپتان قومی کرکٹ ٹیم فضل محمود کی آسٹریلیا کے خلاف ایک میچ میں تیرہ وکٹیں حاصل کرنے والی یادگار پرفارمنس بھی اسی وینیو پر بنی تھی۔

مزید : کھیل