سیاچن اورکشمیرمیں آزادی کے جھنڈے گاڑنے والے کو غدار کہا جارہا ہے،شیخ رشید

سیاچن اورکشمیرمیں آزادی کے جھنڈے گاڑنے والے کو غدار کہا جارہا ہے،شیخ رشید
سیاچن اورکشمیرمیں آزادی کے جھنڈے گاڑنے والے کو غدار کہا جارہا ہے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میں نے جدوجہد کشمیر کو قریب سے دیکھا ہے۔کشمیریوں نے بے سروسامانی میں جدوجہد شروع کی۔کشمیری عوام بہت ذہین ہیں، ان کے پاس دنیا بھر کی معلومات ہیں۔انہوں نے کہاکشمیریوں کو بےوقوف سمجھنے والے خود بےوقوف ہیں۔کشمیری ہی کشمیر کی تحریک چلا رہا ہے۔کشمیربنے گاپاکستان کیلئے خون کے نذرانے دینے ہوں گے۔جدوجہد کی کامیابی کیلئے قربانی دینا ہوگی۔شیخ رشید نے کہا اب بھارت میں یوپی اور سی پی کا مسلمان جاگ رہاہے۔بچپن کی خواہش تھی کے یوپی اور سی پی کا مسلمان جاگے۔انہوں نے کہا بھارت میں میسولینی تھرڈ گریڈ کا حکمران ہے۔
سابق صدر پرویزمشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہئیں۔سیاچن اورکشمیرمیں آزادی کے جھنڈے گاڑنے والے کو غدار کہا جارہا ہے۔ملکی جنگی محاذوں پرفتح حاصل کرنے والے کو غدار قرار دیا گیاجبکہ اس ملک کو لوٹنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم نے 5بجے اجلاس طلب کیا ہے۔آنا جینا کھانا پینا بچے پیدا کرنا اور مرجانا یہ زندگی کی بے توقیری ہے،زندگی کا حق یہ ہے کہ موت کے منہ سے نکال کراپنے خواب پورے کریں۔

مزید :

قومی -