ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویشاکا پٹنم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 400 انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے 8 ویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔ ویرات کوہلی نے 2008ءمیں سری لنکا کیخلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب تک وہ بھارت کی جانب سے 241 ون ڈے انٹرنیشنل، 84 ٹیسٹ اور 75 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔
بھارت کے لیجنڈ بلے بازسچن ٹنڈولکر نے 664، مہندرا سنگھ دھونی نے 538، راہول ڈریوڈ نے 509، محمد اظہرالدین نے 433، ساروگنگولی نے 424، انیل کمبلے نے 403 اور یووراج سنگھ نے 402 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

مزید :

کھیل -