سری لنکن کھلاڑی کراچی کی بریانی کیوں کھانا چاہتے ہیں؟ دلچسپ وجہ بتا دی

سری لنکن کھلاڑی کراچی کی بریانی کیوں کھانا چاہتے ہیں؟ دلچسپ وجہ بتا دی
سری لنکن کھلاڑی کراچی کی بریانی کیوں کھانا چاہتے ہیں؟ دلچسپ وجہ بتا دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان میں موجود سری لنکن کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر خود کو نہایت محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی درخواست کی ہے جبکہ کراچی کی بریانی ضرور کھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے بتایا کہ گزشتہ دورہ پاکستان پر آئے سری لنکن کھلاڑیوں نے یہاں مہیا کی گئی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، اور ان سے بات کر کے ہمیں بھی حوصلہ ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں میتھیوز نے کہا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ کراچی ’بریانی کیپیٹل‘ ہے، اب جب وہ کراچی آئے ہیں تو بریانی بھی ضرور کھائیں گے۔

اسیلا گونارتنے کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور سیکیورٹی انتظامات بے حد اطمینان بخش ہیں، جہاں بھی جاتے ہیں سیکیورٹی اہلکار ان کے گرد حفاظتی حصار قائم رکھتے ہیں۔سری لنکن بلے باز کوشل مینڈس کا کہنا تھا پاکستان آکر انہیں کافی اپنائیت سی محسوس ہو رہی ہے، وہاں سری لنکا میں بھی کافی مسلمان آباد ہیں اور ان سے دوستی بھی ہے، لہٰذا یہاں آکر بھی انہیں اپنے ملک جیسا ہی ماحول لگا، دونوں ممالک کے لوگوں کے رویوں اور اطوار میں خاصی مماثلت ہے۔

مزید : کھیل