عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لئےکور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا

عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لئےکور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا
عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لئےکور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلا س اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔ پارٹی کی تمام سینیر لیڈر شپ کو اجلاس میں بلا لیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی اجلاس میں مدعو کر لیا گیا۔کور کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہو گی، پارٹی قیادت حالات کا جائزہ لے کر آئندہ حکمت عملی طے کرے گی۔

مزید : قومی


loading...