روہت کے 159 اور لوکیش کے 102 رنز، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اتنا ہدف دیدیا کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

روہت کے 159 اور لوکیش کے 102 رنز، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اتنا ہدف دیدیا کہ آپ کی ...
روہت کے 159 اور لوکیش کے 102 رنز، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اتنا ہدف دیدیا کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وشاکا پٹنم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں روہت شرما اور لوکیش راہول کی عمدہ سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 388 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجا شیکھرا ریڈی کرکٹ سٹیڈیم وشاکا پٹنم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنائے۔
بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 138 گیندوں پر 5 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے جبکہ لوکیش راہول نے 104 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ویرات کوہلی کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے جبکہ شریاس ائیر نے 53، رشبھ پنت نے 39 اور کیدر جادھیو نے 16 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے9 اوورز میں 83 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیمو پال، الزاری جوزف اور کیرون پولارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -