دوسرے ٹیسٹ میں کون سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور فواد عالم کھیلیں گے یا نہیں؟ اظہر علی نے واضح اشارہ دیدیا

دوسرے ٹیسٹ میں کون سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور فواد عالم کھیلیں گے یا ...
دوسرے ٹیسٹ میں کون سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور فواد عالم کھیلیں گے یا نہیں؟ اظہر علی نے واضح اشارہ دیدیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو رہا ہے جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اشارہ دیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم میدان میں اتاری جائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ”ہم کل ہی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ فواد مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھا رہا ہے اور ہر نوجوان کرکٹر کیلئے مثال ہے کہ ہمت نہیں ہارنی چاہئے، وہ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا ہے۔“

اظہر علی کا کہنا تھا ”فواد عالم باصلاحیت ہے اور ہم ضرورت پڑنے پر اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ فی الحال ہم اسی ٹیم کیساتھ کھیلنا جاری رکھیں گے لیکن فواد عالم ہمارے پلان میں شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹیسٹ سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔“

مزید : کھیل