اے بی ڈویلیئرز ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ گئی

اے بی ڈویلیئرز ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ ...
اے بی ڈویلیئرز ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ گئی

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اس حوالے سے ان کیساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک باﺅچر نے ٹیم کا ہیڈ کوچ منتخب ہونے پر اعلان کیا تھا کہ وہ اے بی ڈویلیئرز کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانے کی کوشش کریں گے تاہم اب فاف ڈوپلیسی نے تصدیق کی ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز کیساتھ بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔

مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں پارل روکس کو جیت دلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ لوگ اے بی ڈویلیئرز کو دیکھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور میری سوچ مختلف نہیں ہے۔ اے بی ڈویلیئرز کیساتھ گزشتہ دو تین مہینوں سے بات چیت چل رہی ہے تاہم ان کی واپسی سے کیا وہ گا اور ایک سال بعد حالات کیا ہوں گے؟ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ ”ٹیسٹ کرکٹ اب سب سے زیادہ اہم چیز ہے لیکن ٹی 20 ورلڈکپ بھی کچھ زیادہ دور نہیں، اور میرے حساب سے ایک سیزن میں 20 ٹی 20میچ کسی کھلاڑی کیلئے کھیلنا مشکل نہیں۔ اے بی ڈویلیئرز کیساتھ بات چیت جاری ہے اور اگلی ٹی 20 سیریز تک جاری رہے گی۔“

مزید : کھیل


loading...