عمران نیازی ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے،آصف زرداری اورفریال تالپور جمہوریت کی علامت ہیں:سید حسن مرتضیٰ

عمران نیازی ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے،آصف زرداری اورفریال تالپور جمہوریت کی ...
عمران نیازی ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے،آصف زرداری اورفریال تالپور جمہوریت کی علامت ہیں:سید حسن مرتضیٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کےترجمان سید حسن مرتضی نےکہاہےکہعمران نیازی ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں،27دسمبر کو راول پنڈی کے تاریخ ساز جلسہ میں بلاول بھٹو زرداری کاتاریخی خطاب ہوگا،بلاول بھٹو زرداری بےنظیر کی علامت جبکہ آصف علی زرداری اورفریال تالپور جمہوریت کی علامت ہیں،لاہور میں پیپلزپارٹی کا کنونشن تاریخ ساز رہا اور لاہور نے ثابت کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر  سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہحکومت کے عوامی خدمت کے تمام دعوی خاک میں مل گئے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن قائدین کوہراساں کرنے میں مصروف ہے،وزیراعظم عمران نیازی کے زیر صدارت اجلاس عوام کی خدمت کے لئے نہیں بلکہ اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائیاں کرنےکےلئےمنعقدہورہےہیں،حکمرانوں کی نظرعوامی مسائل پرنہیں بلکہ اپوزیشن کی سیاست پرہے،عمران نیازی ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ  چیئر مین ایف بی آر تسلیم کرلیا ہے کہ پیسہ قانونی طریقہ سے ملک سے باہر گیااور اب اس پیسہ کو ملک میں واپس نہیں لاسکتے، چیئرمین ایف بی آرکا یہ موقف حقیقت میں اپوزیشن کا موقف ہے،ہم بھی یہ ہی کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن قائدین نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،ان کو بلاجوا ز گرفتار کیاگیا ہے،حکومت کی مخالفت کی وجہ سے ان کو زیر حراست رکھا گیا ہے ، حکومت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے انسانی حقوق کے منافی رویہ اختیار کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...