خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد اہم سیاسی جماعت کاوفد پرویز مشرف سے ملنے پہنچ گیا ،بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی

خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد اہم سیاسی جماعت کاوفد پرویز ...
خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد اہم سیاسی جماعت کاوفد پرویز مشرف سے ملنے پہنچ گیا ،بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سز ا سنائے جانے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ان سے ملنے دبئی پہنچ گیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پرویز مشرف کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور پرویز مشرف کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اس فیصلے کے خلاف ہر سطح پر جانے کا عزم بھی ظاہر کیا ۔پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : قومی