مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس کو پروٹیز ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ جبکہ چارل لینگولٹ کو باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیک کیلس ہیڈ کوچ مارک باﺅچر اور ڈائریکٹر آف کرکٹر گریم سمتھ کیساتھ مل کر کام کریں گے جنہیں حال ہی میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) میں باﺅلنگ کوچ کے فرائض سرانجام دینے والے چارل لینگوئٹ کو باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ہے جس پر بی سی بی نے انہیں ریلیز کر دیا ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹر آفیسر (سی ای او) نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ”میں تصدیق کرتا ہوں کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے چارل لینگوئٹ کو ریلیز کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے اور ہم جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کیساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ ہم نے اس بات کو بھی مدنظر رکھا کہ چارل جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر تھے اور ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ بھی اپنی ٹیم کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، اس لئے بورڈ نے انہیں فوراً ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...