باشعور حکمران یہ کام نہیں کرتے بلکہ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کو مشکلات سے نکلنے کا مشورہ دے دیا

باشعور حکمران یہ کام نہیں کرتے بلکہ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے وزیر ...
باشعور حکمران یہ کام نہیں کرتے بلکہ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کو مشکلات سے نکلنے کا مشورہ دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ باشعور حکمران عوام کو گھبرانے کا مشورہ نہیں دیتے بلکہ انکو حکومتوں کی طرف سے ریلیف دیاجاتا ہے،موجودہ حکمران تو عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں ڈیڑھ سال سے ابھی تک عوام کو علم ہی نہیں کہ ہم کو ریلیف کب ملے گا ؟۔

تفصیلات کے  مطابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور افراتفری کا عالم ہے،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ و برباد ہورہے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کا دور دور سے کوئی واسطہ نظر نہیں آتا ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نیازی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور  دیگر حکومتی وزیر مشیر وں نے عوام کا ڈیڑھ سال اپوزیشن کی مخالفت میں گزار دیا ،اگر حکمران سیاسی مخالفت چھوڑ کر عوام کی خدمت کرتے تو عوام آج خوشحال ہوتی ،پاکستان مسلم لیگ ن کو جب اقتدار ملا تو ملک کمزور معیشت کے ایک نازک دور سے گزر رہا تھا لیکن قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائی، بڑے بڑے منصوبے شروع کئے جن سے عوام کو ریلیف اور روزگار ملا جبکہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہوئی۔اُنہوں نے کہا کہ ن لیگ کی وژنری قیادت اور پالیسوں کی بدولت سابق دورحکومت میں ملکی ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے،آج حکومت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا،حکمران اپنی مرضی کا الیکشن کمیشن سلیکٹ کرنا چاہتی ہے تاکہ انکے فارن فنڈنگ کا کیس خرد برد ہو جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...