صوبے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح،پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آئینہ دکھا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے،حکومت کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہو سکا۔
تفصیلات کےمطابق عزیزالرحمن چن نےکہاکہ ایسےحالات میں جبکہ پولیس سنگین جرائم کےمقدمات درج کرنےسےکتراتی ہےپھربھی2019میں صوبہ بھر کے تھانوں میں مختلف جرائم کے4لاکھ 89ہزار6 سو76مقدمات درج کئےگئے،محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے جرائم کےبرعکس پولیس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے برعکس 2019 ء میں عملاً جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو نہیں پایا جا سکا۔