مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی نےبھی عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی نےبھی عثمان بزدار کو آڑے ...
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی نےبھی عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نےکہاہےکہ گیس کی قیمت میں214فیصد اضافہ قبول نہیں،حکومت نے ہرروزمہنگائی میں اِضافہ کرنےکاسلسلہ شروع کررکھاہے،مہنگائی اورلاقانونیت نےپنجاب میں ڈیر ے ڈال لئےہیں جبکہ پنجاب کےحکمران غفلت کی نیندسور ہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی  رابعہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،ہرطر ف مایوسی ہے مایوسی ہے ، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پنجاب میں  تحریک مہنگائی چل رہی ہے،ہر کوئی اپنی مرضی کے دام وصول کررہا ہے جبکہ حکومت غفلت کی نیند سور رہی ہے ۔اُنہوں نےکہاکہ گیس کی قیمت میں اضافے سےہرشے کی قیمت میں اضافہ ہوگا اورمہنگائی کا نیاطوفان جنم لےگا،حکومت عوام پررحم کرے اورگیس کی قیمت میں اضافے کےفیصلہ کوواپس لے۔اُنہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن نےمہنگائی کےخٰلاف کئی باراحتجاج کیاہےاورآئندہ بھی عوام کےساتھ مل کرمہنگائی کےخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔