روہت شرما نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

روہت شرما نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
روہت شرما نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  



وشاکا پٹنم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال 2019ءکے دوران ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف وشاکا پٹنم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران حاصل کیا جبکہ وہ سال 2019ءمیں سات سنچریاں بنا کر بھی ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔

32 سالہ روہت شرما نے رواں سال ون ڈے انٹرنیشنل میں 1,382 رنز بنا لئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے 1,292 رنز بناءہیں۔ اس سے قبل روہت شرما نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پانچ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزید : کھیل