ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بھی ڈویلیئرز تو آپ کو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کہاں ہیں اور کس چیز کی تیاری کررہے ہیں؟ جان کر تمام شائقین خوش ہوجائیں گے

ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بھی ڈویلیئرز تو آپ کو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کہاں ...
ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بھی ڈویلیئرز تو آپ کو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کہاں ہیں اور کس چیز کی تیاری کررہے ہیں؟ جان کر تمام شائقین خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) اے بی ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے 15سالہ کیریئر میں تین بار پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کے کپتان بھی رہے۔ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے یہ خوشخبری آ گئی ہے کہ ممکنہ طور پر اے بی ڈویلیئرز ایک بار پھر میدان میں اترنے جارہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے موجودہ کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا ہے کہ آئندہ ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے وہ چاہتے ہیں کہ اے بی ڈویلیئرز بھی ٹیم کا حصہ ہوں۔
فاف ڈو پلیسس کا کہنا تھا کہ ”اے بی ڈویلیئرز کی ٹیم میں واپسی کے لیے بات چیت جاری ہے اور امکان ہے کہ وہ ٹی 20ورلڈ کپ 2020ءمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”ڈویلیئرز کی واپسی کی بات دو تین ماہ سے چل رہی ہے۔ یقینا ٹیسٹ کرکٹ اس وقت بہت اہم ہے لیکن ٹی 20کی اپنی اہمیت ہے۔ اے بی ڈویلیئرز کو کرکٹ چھوڑے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا اور ان کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ ان کے ٹیم میں شامل ہونے سے ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہو جائے گی۔“

مزید :

کھیل -